سرگودہا(این این آئی)سرگودھا میں قائم آٹا ٹرکنک پوائنٹس سے آٹا کے تھیلوں کی رکشوں کے ذریعے منتقلی کے انکشاف پر ڈپٹی کمشنر نے فوری تحقیقات کرتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔زرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبداللہ نیئر شیخ نے محکمہ خوراک کے ٹرکنگ پوائنٹس سے
آٹے کے تھیلوں کی رکشوں کے ذریعے منتقلی کی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے اے سی سرگودھا جعفر چوہدری اور ڈی ایف سی کو معاملات کی چھان بین کے لئے انکوائری آفیسر مقرر کر دیا۔جس پر اے سی سرگودہا کے مطابق یہ آٹا نوری گیٹ ٹرک پوائینٹ سے سرگودہا پریس کلب پوائنٹ پر منتقل کیا جا رہا تھا- ان حقائق کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر نے مستقبل میں آٹے کو مقررہ ٹرکوں کے ذریعہ ہی منتقل کرنے کی ہدایت کے علاوہ ٹرکنگ پوائینٹس کی مانیٹرنگ مذید سخت کرنے کا حکم دے دیا۔معلوم ہوا کہ سرگودھا پریس کلب کے باہر آٹا ٹرک ملز سے لایا جاتا جہاں سیل انتہائی کم رہنے پر آٹا گاڑی بھری ہوئی واپس جاتی رہی ہے۔