بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ریلوے کی پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیاگیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن)ریلوے مزدور اتحاد تنظیموں نے انتظامیہ کو مطالبات کی منظور ی کیلئے24دسمبرکی ڈیڈ لائن دیدی مزدوروں نے پہلے مرحلے میں 24دسمبرکو راولپنڈی کے 7ڈویثرن میں ریل کا پہیہ جام کرنے کا اعلان کر دیا بعد ازاں پورے پاکستان میں احتجاج کیا جائے گا 24دسمبرکو لاہور جلسے میں ریل کا پہیہ جام کرنے کا اعلان کیا جائے گاراولپنڈی میں مطالبات کے حق میں مزدور اتحاد کے

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ریلوے ملازمین نے مطالبات کی منظوری کے حصول کیلئے راولپنڈی سے احتجاج کا آغاز کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ریل مزدور اتحاد میں شامل ریلوے کی فعال تنظیموں ریلوے لیبر یونین، ریلوے ورکر یونین(سی بی اے) ورکشاپس سپر وائزر ایسوسی ایشن،ڈپلومہ فیڈریشن کے زیر اہتمام لوکو شیڈ راولپنڈی میں مطالبات کے حق میں حتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا کہ ریلوے ملازمین نے مطالبات کی منظوری کے حصول کیلئے راولپنڈی سے احتجاج کا آغاز کر دیا ہے ریلوے کی تمام سات ڈویثرنوں میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے پورے پاکستان میں احتجاج کے بعد 24دسمبر2019کو لاہور کے احتجاجی مظاہرے میں ریل کے پہیے کو جام کرنے کا اعلان کر دیا جائے گا،اسکیلوں کی اپ گریڈیشن،ٹیکنیکل الاؤنس25فیصد پی ایل اے اور پی ایم پیکیج کے ملازمین کو کنفرم کرنے کے مطالبات ریلوے ہیڈ کوارٹر تسلیم کر چکا ہے وزارت ریلوے اور وزارت خزانہ فی الفور عملدرآمد کیلئے فیصلہ کرے ورنہ حالات خراب ہونے کی ذمہ دار فیصلہ ساز ہوں گے۔جلسہ سے محمد سرفراز،عنایت علی گوجر، میاں محمود نگیانہ، خالد محمود، رضوان ستی، رانا معصوم علی، سلامت خان،حافظ عرفان منیر، راجہ محمد اعظم، راجہ عمران، راجہ خالد،رشید بٹ، ضمیر خان، اور چوہدری آفتاب نے بھی خطاب کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…