جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

 ایمریٹس نے پاکستانی مسافروں کے لئے سپر سیل کے نام سے خصوصی کرایوں کا اعلان کردیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) ایمریٹس نے پاکستانی مسافروں کے لئے سپر سیل پروموشن متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت وہ کم سے کم 271 ڈالرز سے شروع ہونے والے خصوصی کرایوں پر ایئرلائن کے وسیع نیٹ ورک میں شامل مقامات کے سفر کا انتخاب کرسکیں گے۔ پاکستانی نئے سال کا آغاز مقبول مقامات کا سفر کرکے نئے ایڈونچر کے ساتھ نئے کلچر، ساحل پر آرام سمیت 159 مقامات کے عالمی نیٹ ورک میں سفر کے درمیان وقفہ لینے سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

شرائط و ضوابط کے اطلاق کے ساتھ یہ خصوصی کرائے ریٹرن ٹکٹ پر صرف 48 گھنٹے کے لئے کارآمد ہوں گے اور وہ اپنی بکنگ 3 دسمبر تا 4 دسمبر 2019 کے درمیان کروا کر 13 جنوری 2020 سے لیکر 30 نومبر 2020 کے درمیان سفر کرسکیں گے۔اکانومی کلاس کے خصوصی کرایوں کی شروعات دبئی کے لئے 271 ڈالرز، استنبول کے لئے 415 ڈالرز، کوالالمپور کے لئے 434 ڈالرز، لندن کے لئے 775 ڈالرز اور نیویارک کے لئے 924 ڈالرز جبکہ سڈنی کے لئے 955 ڈالرز سے ہورہی ہے۔اسی طرح بزنس کلاس کے خصوصی کرایوں کی شروعات دبئی کے لئے 638 ڈالرز، استنبول کے لئے 1401 ڈالرز، کوالالمپور کے لئے 1291 ڈالرز، لندن کے لئے 2033 ڈالرز، نیویارک کے لئے 1910 ڈالرز جبکہ سڈنی کے لئے 2772 ڈالرز سے ہورہی ہے۔ اس خصوصی پروموشن میں آسٹریا، بیلجیئم، سائپرس، چیک ریپبلک، ڈنمارک، مصر، ہنگری، آئرلینڈ، مالٹا، مراکش، ہالینڈ، پرتگال، روس، جنوبی افریقہ، سوئٹزرلینڈ، ترکی اور برطانیہ جیسے مقامات کا احاطہ کیا گیا ہے۔مسافر سال 2020 میں افریقہ کے سفر کے ایڈونچر سے بھی محظوظ ہوسکتے ہیں، دبئی میں یادگار تعطیل منائیں، آسٹریلیا میں اہل خانہ سے ملیں اور معروف و غیرمعروف، جدید و تاریخی مقامات کا سفر کریں۔ ایمریٹس ہر فلائٹ کو غیرمعمولی سفر بنانے پر یقین رکھتا ہے۔ ایمریٹس کے صارفین کی تعطیل کا آغاز اس وقت سے ہوتا ہے جب وہ جہاز میں سوار ہوتے ہیں

اور اس میں فرسٹ کلاس کمروں کے ساتھ A380جہاز میں خصوصی شاور اسپا سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں جو کسی بھی کمرشل ایئرلائن میں اپنی نوعیت کی پہلی منفرد سہولت ہے۔اکانومی کلاس کے مسافر فائیو اسٹار شیفس کے ہاتھوں سے تیار اعلیٰ معیار کے کھانوں اور مشروبات سے لیکر ضروری سامان کی کٹ کی منفرد سہولت سے دوران سفر نہ صرف محظوظ ہوسکیں بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ دوران سفر مسافر تروتازہ رہیں۔ اپنے اہل خانہ اور بچوں کے ہمراہ سفر کرنے والے

مسافروں کو نرم اور ماحول دوست آرام دہ کمبلوں کی دستیابی کے ساتھ خصوصی ماحول فراہم کیا جاتا ہے۔دوران سفر تمام مسافر ایمریٹس کے ایوارڈ یافتہ انٹرٹینمنٹ سسٹم آئس سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں جن میں ہر نشست پر آن ڈیمانڈ انٹرٹینمنٹ کے ساتھ 4500 سے زائد چینلز، علاقائی سطح کے مشہور کھانے اور بچوں کے لئے خصوصی مینو زاور سرگرمیاں شامل ہیں۔ ایمریٹس کے 135 سے زائد قوموں اور 60 سے زائد زبانوں پر مشتمل کثیرالثقافتی کیبن کریو کی گرم جوش میزبانی کی بدولت مسافر سفر کے دوران گھر جیسا ماحول محسوس کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…