اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح کتنی ہو گی ، عوام کو تشویشناک صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا

datetime 11  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن) توانائی کی قیمتوں میں ممکنہ تبدیلی، بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ٹیکسز میں اضافے کے سبب مہنگی غذائی اجناس کے باعث مشکلات کے شکار صارفین کے لیے مالی 2020 میں بھی مہنگائی کی شرح کافی بلند رہنے کا امکان ہے۔

پاکستان اقتصادی سروے 19-2018 میں کنزیومر پرائس انڈیکس کے عنوان کے تحت تخمینہ لگایا گیا ہے کہ مالی سال 2019 میں مہنگائی کی شرح سے 7 سے 8 فیصد رہے گی، یوٹیلیٹی کی بلند قیمتیں اور ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی آئندہ آنے والے مہینوں میں مہنگائی پر مزید دباؤ بڑھائیں گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کے شائع کردہ حالیہ سروے کے مطابق گزشتہ 2 سالوں کے درمیان مالی خسارے میں اضافے کے باعث طلب میں دباؤ دیکھنے میں آیا۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ صنعتی افراد حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ کاروبار کی لاگت میں کمی اور غذائی اشیا کی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے متعدد ٹیکس اور ڈیوٹیز ختم کی جائے۔تاہم مارکیٹ قوتوں کی جانب سے ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی غذائی قلت پیدا کرنے کی وجہ سے ملک میں طلب کے باعث ہونے والی مہنگائی دیکھنے میں آئی۔اس کا زیادہ اثر غیر غذائی اشیا میں ہوگا۔‎

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…