پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ،رمضان میں مہنگائی کا سونامی آئے گا‘ آل پاکستان انجمن تاجران

5  مئی‬‮  2019

لاہور(این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے رمضان المبارک میں مہنگائی کا سونامی آئے گا ، مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے اور ان کے اندر پکنے والا کسی وقت بھی پھٹ سکتا ہے۔

وزراء قیمتوں کا چین ، ترکی اور دیگر ممالک سے موازنہ کرتے وقت یہ بھی بتایا کریں کہ وہاں کی حکومتوں کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کس قدر خوشحال ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر اشرف بھٹی نے اپنے دفتر میں مختلف مارکیٹوں کے عہدیداروں کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کی قوت خرید جواب دے گئی ہے جس سے کاروبار میں شدید مندی کا رجحان ہے ۔ رمضان المبارک سے قبل پیٹرولیم کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ قابل مذمت ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ اسے فی الفور واپس لیا جائے ۔حکومت پیٹرولیم پر وصول کئے جانے والے ٹیکسز کی صورت میں اپنے منافع میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دے ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے پہلے پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کو التواء میں رکھا اور پھر یکدم طے شد ہ فارمولے کے مطابق اضافہ کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم ،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کررہی ہے جس سے عوام کی کمر ٹوٹ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے پیداوری لاگت اور ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات بڑھنے سے مہنگائی کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا لیکن حکومت اس طرف توجہ دینے کیلئے تیار نہیں جو تشویش کا باعث ہے ۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…