بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

وز یر خزانہ اسد عمر کا مستعفی ہونا معاشی بحران میں مزید سنگینی کی نشاندہی کر رہاہے : میاں زاہد

datetime 23  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ موڈیز ، فِچ، عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک کے بعد اب آئی ایم ایف نے بھی پاکستانی معیشت کی تنزلی کی پیشنگوئی کردی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان میں پھیلی معاشی ابتری اوربدحالی مستقبل میں جنوبی ایشیاء اور

مشرق بعید ایشیا ء پر مبنی پورے خطے کی معا شی ترقی پر منفی اثرات مرتب کرنے کا باعث بنے گی، اسی دوران وزیر خزانہ اسد عمر کا بجٹ سے عین پہلے اور آئی ایم ایف سے جاری اہم مذاکرات کے درمیان مستعفی ہو نا ملک کو درپیش خطرناک معاشی بحران میں مزید اضا فہ کا عندیہ ہے۔ موجودہ حکومت نے ملک کو اقتصادی مشکلات سے نکالنے اور ترقی کی راہ پر ڈالنے کا عزم ظاہر کیا تھا لیکن 23فیصد ڈی ویلیو ایشن کے باوجود ایکسپورٹ میں اضا فہ نہ ہونے کے با عث معیشت میں بہتری دیکھنے میں نہیں آئی۔ میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے موجودہ اقتصادی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے بتایا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ جولائی تا مار چ کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 52فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ہے جبکہ حکومتی اقدا مات کے با عث درآمدات میں کمی اور بیرون ملک سے ترسیلا ت میں اضا فہ کے با عث کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 4ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے ۔جبکہ اس سال ایکسپورٹ میں 5 فیصداضا فہ متو قع ہے۔ 9ماہ کے دوران مجموعی طور پر 1ارب 27کروڑ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کا ری ہوئی ہے ۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکا ری ذخائر گز شتہ ہفتے1.28بلین ڈالر کم ہو ئے ہیں ۔ جس سے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 16.2بلین ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی بطور مشیر خزانہ تقرری کے بعد بز نس کمیو نٹی کی جا نب سے مثبت رد عمل سے جمعہ کے روز اسٹاک مارکیٹ کے ایس ای 100انڈیکس 480پوائنٹس کے اضا فہ سے 37292پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے جو اچھی پیش رفت ہے ۔تا ہم اب تک پورٹ فولیو سرما یہ کاری سے انخلاء 40کروڑ95لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے ۔ FBRکی ٹیکس وصولی

میں بھی چار سو ارب روپے کی کمی واقع ہو چکی ہے ۔ میاں زاہد حسین نے وزیر اعظم عمران خان کے فیصلے کو سراہا اور ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی بطور مشیر خزانہ و اقتصا دی عمور نامزدگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ عالمی شہرت رکھنے والے پاکستانی ماہر اقتصا دیا ت ہیں جو کہ اقتصا دی پالیسی ساز ی اور پالیسیوں کے نفاذ اور ان پر

عمل درآمد کا 35سالہ تجربہ رکھتے ہیں اور اس سے قبل2010 – 2013تک وزیر خزانہ کے فرائض بھی خوش اسلوبی سے انجام دے چکے ہیں ۔بز نس کمیونٹی اور صنعتکار اُن کی نا مز دگی کے بعد یہ امید رکھتے ہیں کہ وہ اپنے تجربہ اور پیشہ ورانہ صلا حیتوں کو بروئے کا ر لا تے ہوئے ملک کو اقتصادی بحران سے نکال کر معاشی ترقی کی راہ پر گامز ن کرسکیں گے ۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…