جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عوام اس کمپنی میں سرمایہ کاری ہرگز نہ کریں، ایس ای سی پی نے خبر دار کردیا

datetime 13  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سیکورٹیزایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ تھری اے نامی الائنس کمپنی میں کسی قسم کی سرمایہ کاری نہ کریں مذکورہ کمپنی غیر قانونی طور پر فنڈز یا سرمایہ کاری وصول کرنے میں ملوث پائی گئی ہے۔

ایس ای سی پی نے عوام الناس کیلئے پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ادارے کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ میسرز تھری اے الائنس کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ کمپنی کے ایس ای سی پی کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں اور کمپنی کو بلوچستان میں کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔اس حوالے سے ایک غلط اور گمراہ کن خبر بھی ا خبارات میں شائع کی گئی ہے، ایس ای سی پی عوام کو انتباہ کرتا ہے کہ مذکورہ کمپنی میسرز تھری اے الائنس عوام سے غیر قانونی طور پر فنڈز یا سرمایہ کاری وصول کرنے میں ملوث پائی گئی ہے۔جس کے باعث ایس ای سی پی نے کمپنی کو بند کرنے کے لئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، ایس ای سی پی کے ساتھ معاملات طے پانے کے حوالے سے اخبارات میں شائع ہونے والی خبر بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔کمپنی کی جانب سے عوام کو گمراہ کرنے پرتھری اے الائنس کے خلاف کمپنیز ایکٹ2017کی دفعہ301کے تحت اظہار وجوہ کا نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…