جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

پتوکی : مہنگائی کا طوفان،ا شیائے ضروریہ میں غیر معمولی اضافہ پر شہری حکومت کیخلاف پھٹ پڑے

datetime 11  اپریل‬‮  2019 |

پتوکی (این این آئی )پتوکی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان ، اشائے ضروریہ میں غیر معمولی اضافہ پتوکی حبیب آباد سرائے مغل پھولنگر کے شہری حکومت کے خلاف پھٹ پڑے شہریوں زاہد ضیا ایڈووکیٹ جاوید گجر آصف گجر نوید بھٹی چوہدری غلام رسول

ملک انضمام حیدر اعوان ایڈووکیٹ و دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے چھ ماہ کے دوران جس تواتر سے غریب آدمی پر دن بدن مہنگائی کے بم برسائے اور اس حکومت نے غریب آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے نئے پاکستان بنانے کے دعوے اور عام آدمی کو ریلیف دینے کے وعدے بھی ایک کرکے ہوا ہوتے جارہے ہیں اور حکومت اپنے ہی کیے گئے وعدوں کے خلاف کام کرتی نظر آ رہی ہیبجلی،گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں روز بروز ہوشربا اضافے سے مہنگائی کا طوفان برپا ہے۔بجلی کے بلوں میں دو گنا اضافے سے غریب عوام پریشان دکھائی دیتی ہے گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے ایشائے ضروریہ میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہیحکومت کی طرف سے شہریوں کو ریلف دینے کا کوئی وعدہ بھی وفا ہوتا نظر نہیں آ رہا،سبزیوں اور پھلوں کے ریٹ آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں۔سبزیاں اور پھل خریدنا عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکا ہیمزیدگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان حکومت کی یہ تبدیلی سمجھ سے بالا تر ہے ۔غریب آدمی پر اس قدر بوجھ ڈال دیا گیا ہے کہ وہ فاقہ کشی پر مجبور ہو رہے ہیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…