جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

اپریل میں بھی مہنگائی کا جن بے قابو ،پہلے 10دنوں میں کم آمدنی والے طبقے کی چیخیں نکل گئیں

datetime 11  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد( آن لائن ) مالی سال2018-19کے دسویں ماہ اپریل 2019کے آغاز میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.64 فیصد اضافہ ریکار ڈ کیا گیا۔

پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق پانچ اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران پیٹرول ، ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،ٹماٹر، ایل پی جی ،زندہ مرغی، دال مسور ، چنے کی دال ،پیاز ،لہسن ،چینی ، گڑ ،کیلے، خوردنی تیل، مٹن، ملک پاڈر،تازہ دودھ ، دھی، نمک ،اری چاول ،ویجی ٹیبل گھی ،سمیت 27 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔آلو،انڈے، دال مونگ ،دال ماش،سرخ مرچ ،گندم، آٹا ،بیف، سمیت 9اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق گیس نرخ ، بجلی کے نرخ ،چائے، روٹی سادہ ،باسمتی چاول ،مسٹرڈ آئل ، سگریٹ، صابن ، سمیت 1 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.68، 0.73 ،0.77 اور 0.91 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…