پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

کراچی بندرگاہ ، ایسٹ وہارف پر 24گھنٹے میں بحری جہازسے کارگو اتارنے کا نیا ریکارڈ قائم

datetime 10  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ایسٹ وہارف پر 24گھنٹے میں بحری جہازسے کارگو اتارنے کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا گیا،کراچی بندرگاہ پر دوروز قبل پاکستانی کمپنی فاطمہ فرٹیلائزر اور پاک عرب فرٹیلائزر نے ڈبلیو ایم اے شپنگ اور فرینڈ کارپوریشن اسٹیویڈورز کے تعاون سے مراکش سے فرٹیلائزر کے زیراستعمال روک فاسٹیٹ نامی مٹی جو ایک اہم ترین خام مال ہے۔

لے کر آنے والابحری جہاز EUROPA BAY کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ایسٹ وہارف کی برتھ نمبر11اور12پر لنگرانداز ہوا جس سے صرف24گھنٹے میں 18900میٹرک ٹن کارگو اتارنے کا نیا ریکارڈ قائم کرلیاگیا۔اس سے قبل اسی کمپنی نے بحری جہاز سے24گھنٹے میں 16900 میٹرک ٹن کارگو اتارنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا اس طرح نیا ریکارڈ بھی اسی کمپنی نے قائم کیا ہے۔ امپورٹرزکمپنی ، شپنگ ایجنٹس اوراسٹیڈورزکمپنی نے اس خوشی میں ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا جس میں فرینڈ کارپوریشن اسٹیویڈورز کے چیف ایگزیکٹو محمدسلیم وہرہ،مینجرفنانس احتشام وہرہ، فاطمہ گروپ کے ایسوسی ایٹ پورٹ آپریشن سپلائی چین فنکشن محمدرمضان،ڈپٹی ٹریفک مینجر ،کے ایم ٹی اعظم میمن،کے پی ٹی کے دیگر افسران،مشتاق وہرہ،زاہدصدیق،کلیم وہرہ،ساجد وہرہ،دارا رضا بیگ، بابر کمال،کیپٹن مسعودعالم اور دیگر اہم شخصیات شریک تھے۔اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔فرینڈ کارپوریشن اسٹیویڈورز کے چیف ایگزیکٹو محمدسلیم وہرہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ عموماً جہاز سے ایک دن میں 6سے8ہزار میٹرک ٹن کارگو اتارااورچڑھایا جاتا ہے لیکن ہم نے فاطمہ فرٹیلائزر اور پاک عرب فرٹیلائزر کی جانب سے مراکش سے درآمد کردہ 54ہزارمیٹرک ٹن” روک فاسٹیٹ نامی مٹی “میں سے24گھنٹے میں18900میٹرک ٹن کارگو اتار کر ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے اس طرح سابقہ ریکارڈ سے2ہزار میٹرک ٹن زائد کارگو اتارا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جہاز پر موجود تمام کارگو اتارنے میں تقریباً3سے4 روز لگیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ہم بلک میں تمام ہی آئٹمز کیلئے اپنی سروسز مہیا کرتے ہیں ،ہماری کمپنی94سے قائم ہے جو اپنی بہترین سروسز سے مارکیٹ میں بہتر مقام بنائے ہوئے ہے۔ فاطمہ فرٹیلائزر گروپ کے ایسوسی ایٹ پورٹ آپریشن سپلائی

چین فنکشن محمدرمضان نے بتایا کہ مراکش سے درآمد ہونے والی روک فاسٹیٹ نامی مٹی دراصل فرٹیلائزر کا اہم ترین کام مال ہے اور سب سے بہترین کوالٹی مراکشن سے ہی درآمد ہوتی ہے،سالانہ8سے10جہاز6لاکھ ٹن روک فاسٹیٹ مٹی لارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فاطمہ فرٹیلائزر اور پاک عرب فرٹیلائزر بہترین فرٹیلائزر تیار کرتے ہیں

اور یہ ایک مستند نام ہے جو کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے،ہم نے مراکش سے 54ہزار ٹن روک فاسٹیٹ مٹی درآمد کی ہے اور ایک روز میں 18900میٹرک ٹن کارگو اتارنے کا اعزاز فرینڈز کارپوریشن کے تعاون سے ہمارے گروپ کو حاصل ہوا ہے جبکہ پچھلا ریکارڈ16900 میٹرک ٹن کارگو اتارنے کا اعزاز بھی ہمیں ہی حاصل تھا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…