بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں35ارب 24کروڑروپے سے زائدکااضافہ

datetime 10  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کواتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی37000اور37100کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں35ارب 24کروڑروپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت50.02فیصدزائدجبکہ49.71فیصد حصص کی قیمتوں میں

اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالرکی غیرمستحکم پوزیشن کے سبب منگل کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا۔ماہرین کے مطابق مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور نئی سرمایہ کاری سے گریز کیاجس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 36597پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز اور غیرملکی سرمایہ جاروں کی جانب سے فوڈز،سیمنٹ ، توانائی، ٹیلی کام اور بینکنگ سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کی، جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100انڈیکس37270پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیاتاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس208.06پوائنٹس اضافے سے37129.97پوائنٹس پر بندہوا۔ماہرین کے مطابق ڈالر کی غیر مستحکم پوزیشن اسٹاک ایکسچینج پر بھی اثر انداز ہورہی ہے اور سرمایہ کار سرمایہ کاری میں دلچسپی نہیں لے رہے۔منگل کومجموعی طور پر350کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے174کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،149کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ27کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں35ارب24کروڑ72لاکھ98ہزار426روپے کا اضافے ریکارڈ کیا گیا ،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر76کھرب14ارب54کروڑ81لاکھ41ہزار677روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر16کروڑ4لاکھ84ہزار650شیئرزکاکاروبارہوا،جوپیرکی نسبت5کروڑ35لاکھ11ہزار850شیئرززائد ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے آئس لینڈٹیکسٹائل کے

حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت74.00روپے اضافے سے1923.00روپے اورصنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت25.03روپے اضافے سے825.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی بھنیروٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت38.74روپے کمی سے736.26

روپے اورسیمنزپاک کے حصص کی قیمت10.00روپے کمی سے720.00روپے ہوگئی ۔منگل کویونٹی فوڈزکی سرگرمیاں1کروڑ58لاکھ85ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کے شیئرز کی قیمت72پیسے کمی سے2.78روپے اورمیپل لیف سیمنٹ کی سرگرمیاں1کروڑ56لاکھ33ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر

رہی،جس کے شیئرزکی قیمت1.15روپے کمی سے32.65روپے ہوگئی ۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس104.34پوائنٹس اضافے سے17577.62پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس411.42پوائنٹس اضافے سے60664.86پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس126.54پوائنٹس اضافے سے27237.04پوائنٹس پربندہوا ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…