منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

مارچ میں پٹرول کی درآمد 21فیصد بڑھ کر 4لاکھ59ہزار ٹن سے زائدہو گئی

datetime 8  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ملک کی دوسری بڑی آئل ریفائنری پارکو کی سالانہ مرمت کی غرض سے عارضی طور پر بندش کے باعث گزشتہ ماہ مارچ کے مہینے میں پٹرولیم مصنوعات کی در آمد میں117فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔آئل انڈسٹری ذرائع کے مطابق پارکو ریفائنری میں سالانہ مرمت کی غرض سے 8مارچ تا 29اپریل تک پیداواری عمل معطل رہے گا۔ گزشتہ ماہ ڈیزل کی

در آمد 63 فیصد اضافے سے 2 لاکھ 56 ہزار ٹن رہی جبکہ فروری میں1لاکھ57ہزار ٹن کے لگ بھگ ڈیزل در آمد کیا گیا تھا ،پٹرول کی در آمد مارچ میں21فیصد اضافے سے 4لاکھ59ہزار ٹن سے زائد رہی جبکہ فروری کے دوران پٹرول کی در آمد3لاکھ79ہزار ٹن سے زائد رہی تھی ،طیاروں میں استعمال ہونیوالے ایندھن جیٹ فیول کی در آمد گزشتہ ماہ 117فیصد کے اضافے سے 43814 ٹن رہی جبکہ فروری میں جیٹ فیول کی در آمد 20173 ٹن ریکارڈ کی گئی تھی ،پارکو ریفائنری کی بند ش کے باعث مارچ میں خام تیل کی درآمد میں27فیصد کی کمی دیکھی گئی اور 5لاکھ73ہزار ٹن سے زائد خام تیل در آمد کیا گیا جس میں سے 82ہزار ٹن سے زائد خام تیل بائیکو کی سنگل پوائنٹ مورنگ پر درآمد کیا گیا جبکہ فروری میں خام تیل کی درآمد7لاکھ81ہزار ٹن سے زائد رہی تھی جس میں سے 1 لاکھ 48 ہزار ٹن سے زائد خام تیل بائیکو ریفائنری نے درآمد کیا تھا ۔پارکو ریفائنری کی بندش کے باعث رواں ماہ اپریل کے دوران بھی پٹرولیم مصنوعات کی در آمدات میں اضافہ متوقع ہے ،پارکو ریفائنری میں یومیہ ایک لاکھ بیرل تیل صاف کرنے کی استعداد ہے جبکہ ریفائنری میں ماہانہ کی بنیاد پر ساڑھے تین لاکھ تا پونے چار لاکھ ٹن پٹرولیم مصنوعات تیار کی جاتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…