کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری ،کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کوبھی اتارچڑھاؤ کے بعدمندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی38000،37900،37800،
حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشن کی جانب سے فوڈز،ٹیلی کام،توانائی،بینکنگ،سیمت اور دیگرسیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مژبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دورن ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس38042پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیاتاہم ملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس میں نتیجے میں مارکیٹ میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس37412پوائنٹس نچلی سطح پربھی ریکارڈ کیاگیا تاہم ڈالر کی قدر بڑھنے کے سبب غیرملکی سرمایہ کاروں نے فوڈز،ٹیلی کام،سیمنٹ، بینکنگ اور اسٹیل سیکٹر میں سرمایہ کاری کی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 37500کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا، مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس506.68پوائنٹس کمی سے37516.12پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر347کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے53کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،271کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ23کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب8ارب36کروڑ97لاکھ45ہزار
جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر76کھرب28ارب26کروڑ45لاکھ42ہزا
نمایاں کمی یونی لیور فوڈزکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت332.50روپے کمی سے6317.50روپے اورپاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت67.23روپے کمی سے2582.77روپے ہوگئی ۔جمعرات کویونٹی فوڈز کی سرگرمیاں3کروڑ75لاکھ34ہزار500شی



















































