جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی،سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے ،انڈیکس متعدد نفسیاتی حدوں سے گر گیا،صورتحال تشویشناک

datetime 1  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیرکواتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 38600،38500اور38400کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 73ارب65کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت52.18فیصدکم جبکہ75.70فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

پیرکومارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ملے جلے رجحان میں ہواتاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آئندہ دوماہ کے لیے جاری مانیٹری پالیسی میں 50بیسسزپوائنٹس میں مزید کمی کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور نئی سرمایہ کاری سے گریز کیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس38211پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیاگیاتاہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث غیرملکی سرمایہ کاروں نے فوڈز،بینکنگ،توانائی،سیمنٹ اور دیگرسیکٹرمیں خریداری کی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی38300کی حدبحال ہوگئی،تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا، مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس294.49پوائنٹس کمی سے38354.85پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر321کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے62کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،243کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں73ارب65کروڑ77لاکھ49ہزار975روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر77کھرب94ارب94کروڑ75لاکھ71ہزار594روپے ہوگئی۔پیرکومجموعی طور پر6کروڑ58لاکھ57ہزار10شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت7کروڑ18لاکھ76ہزار820شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے پاک سروسز کے حصص سرفہرست رہے ،

جس کے حصص کی قیمت45.10روپے اضافے سے947.60روپے اور موری بریوری کے حصص کی قیمت15.00روپے اضافے سے796.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت191.80روپے کمی سے7000.00روپے اوررفحان میظ کے حصص کی قیمت144.99روپے کمی سے6900.01روپے ہوگئی ۔پیرکویونٹی فوڈز کی سرگرمیاں1کروڑ42لاکھ20ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت2پیسے کمی سے2.53روپے اوربینک آف پنجاب کی سرگرمیاں54لاکھ27ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت23پیسے کمی سے12.96روپے ہوگئی ۔پیرکوکے ایس ای30انڈیکس126.96پوائنٹس کمی سے18132.51پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس603.72پوائنٹس کمی سے62710.27پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس264.17پوائنٹس کمی سے28015.15پوائنٹس پر بند ہوا ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…