جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان سٹاک ایکس چینج میں گذشتہ ہفتے کاروبار حصص میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا

datetime 1  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں گذشتہ ہفتے کاروبار حصص میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 38500پوائنٹس سے بڑھ کر38600پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں22ار ب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ۔ گذشتہ ہفتے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں میں اتار چڑھاؤ کا عنصر بھی غالب رہا۔

مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہاؤسز کی جانب سے منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت 3کارباری دنوں میں انڈیکس932.74پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران کے ایس ای100انڈیکس میں117.47پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 38531.87پوائنٹس سے بڑھ کر38649.34پوائنٹس ہو گیا اسی طرح20.79پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 18238.68پوائنٹس سے بڑھ کر18259.47پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28197.59پوائنٹس سے بڑھ کر28279.32پوائنٹس پر جا پہنچا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 22ارب 54کروڑ91لاکھ58ہزار172روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب46ارب 5کروڑ 61لاکھ 63ہزار 397روپے سے بڑھ کر78کھرب68ارب 60کروڑ 53لاکھ 21ہزار 569روپے ہو گیا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 38979.74پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم انڈیکس38039.22پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 6ارب روپے مالیت کے 22کروڑ86لاکھ70ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم2ارب روپے مالیت کے 5کروڑ67لاکھ74ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر1679کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے757کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،814میں کمی اور108کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…