بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

چین سے 2ارب ڈالر سے زائدملنے کے باوجود پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدیدمندی ،سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

datetime 25  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)برادر ملک چین کی جانب سے 2ارب 10کروڑڈالر ملنے کے باوجودکاروباری ہفتے کے پہلے روزپیرکوپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتارچڑھاؤ کے بعد زبردست مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 38500،38400،38300اور38200کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے79ارب56کروڑروپے سے زائد ڈوب گئے،

کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت33.27فیصدکم جبکہ74.84فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔پاکستانی مارکیٹ میں پیرکو کاروبارکا آغاز ملے رجحان سے ہواتاہم امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کے دباؤ کے نتیجے میں مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اورسرمایہ کاری سے گریزکیا، جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 38053پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیاگیاتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی، ٹیلی کام،بینکنگ،سیمنٹ اوردیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کی گئی،جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100 انڈیکس کی38100پوائنٹس کی حدبحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤکاسلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس403.21پوائنٹس کمی سے38128.66پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر322کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے61کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،241کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں79ارب56کروڑ1لاکھ26ہزار845روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر77کھرب66ارب49کروڑ60لاکھ39ہزار552روپے ہوگئی۔پیرکومجموعی طور پر5کروڑ64لاکھ74ہزار750شیئرزکاکاروبارہوا،

جوجمعہ کی نسبت2کروڑ81لاکھ65ہزار710شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے فلپس موریس کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت157.27روپے اضافے سے3924.08روپے اورصنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت389.45روپے اضافے سے825.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت389.45روپے کمی سے7399.60روپے اوروائتھ پاک لمیٹڈکے حصص کی قیمت46.63روپے کمی سے965.87روپے ہوگئی ۔

پیرکوکے الیکٹرک لمیٹڈ کی سرگرمیاں55لاکھ4ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت31پیسے کمی سے5.39روپے اورورلڈکال ٹیلی کام کی سرگرمیاں37لاکھ31ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت10پیسے کمی سے1.08روپے ہوگئی۔پیرکوکے ایس ای30انڈیکس198.22پوائنٹس کمی سے18040.46پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1063.21پوائنٹس کمی سے61906.21پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس284.62پوائنٹس کمی سے27912.97پوائنٹس پر بند ہوا ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…