ہفتہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2026 

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل جاری،یورو ،برطانوی پاؤنڈ اور سعودی ریال بھی مہنگا ہوگیا

datetime 18  مارچ‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)اوپن کرنسی مارکیٹ پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل جاری ہے پیر کو امریکی ڈالر کی قدر میں مزید20پیسے کا اضافہ جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید میں استحکام اور قیمت فروخت میں 5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیر کواوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں20پیسے کامزیداضافہ ریکارڈ کیاگیا،

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید139.00روپے سے بڑھ کر139.20روپے اورقیمت فروخت139.50روپے سے بڑھ کر139.70روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت خرید میں1.00روپے اورقیمت فروخت میں70پیسے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید میں50پیسے اورقیمت فروخت میں20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید156.50روپے سے بڑھ کر157.50روپے اورقیمت فروخت158.30روپے سے بڑھ کر159.00روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید183.50روپے سے بڑھ کر184.00روپے اورقیمت فروخت185.30روپے سے بڑھ کر185.50روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں10پیسے کااضافہ اورقیمت فروخت میں استحکام جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خریدمیں استحکام اور قیمت فروخت میں5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید36.90روپے سے بڑھ کر37.00روپے اورقیمت فروخت37.20روپے پر مستحکم جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید37.85روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت38.15روپے سے گھٹ کر38.10روپے ہوگئی ۔پیر کوچینی یوآن کی قیمت خرید میں30پیسے کی کمی اور قیمت فروخت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید20.30روپے سے گھٹ کر20.00روپے اور قیمت فروخت21.30روپے پرمستحکم رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…