جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارت کی سمندری دہشت گردی کی کوشش : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی

datetime 6  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہونے کی بھارتی آبدوز کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنائے جانے کی اطلاعات اور بینکنگ سیکٹرمیں فروخت کی شدت کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کا رحجان غالب ہوگیا۔

جس سے انڈیکس کی 39790 پوائنٹس کی حد ایک بارپھر گر گئی۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کے سبب 51فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے 3ارب66کروڑ 39لاکھ 87ہزار 397 روپے ڈوب گئے۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 61 اعشاریہ 24 پوائنٹس کی کمی سے 39688 اعشاریہ 51 ہو گیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 79 اعشاریہ 18 پوائنٹس کی کمی سے 19021 اعشاریہ 84 ، کے ایم آئی 30 انڈیکس 244 اعشاریہ 02 پوائنٹس کی کمی سے 66183 اعشاریہ 15 اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس 0 اعشاریہ90 پوائنٹس کی کمی سے 19374 اعشاریہ 33 ہوگیا۔کاروباری حجم پیرکی نسبت 15اعشاریہ08 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 16 کروڑ 38لاکھ 63ہزار70حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار347 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 147کے بھاؤ میں اضافہ 177کے داموں میں کمی اور23کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…