جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

خیبرپختونخواہ حکومت کا گدھوں کی افزائش اور ایکسپورٹ کا اعلان

datetime 1  فروری‬‮  2019 |

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخواہ کی حکومت نے گدھوں کی برآمد سے قومی خزانے کو فائدہ پہنچانے کی حکمت عملی مرتب کی جس کے تحت گدھوں کی افزائش کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان اور مانسہرہ میں فارم بنائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے محکمہ لائیو اسٹاک نے صوبے کے دو مقامات پر گدھوں کی افزائش کے حوالے سے فارمز بنانے کا اعلان کیا۔ جس کے تحت ابتدائی مرحلے میں بیمار، لاغر اور معذور گدھے یہاں لائے جائیں گے اور پھر اُن کو برآمد کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق رواں سال مانسہرہ اور ڈی آئی خان میں غیر ملکی کمپنیوں کے

اشتراک سے فارمز پر کام رواں سال شروع کردیا جائے گا،چینی کمپنیوں نے فارمنگ میں دلچپسی ظاہر کی جو تین ارب ڈالرز تک کی سرمایہ کاری کو تیار ہیں۔ محکمہ لائیو اسٹاک کے حکام کا کہنا تھا کہ ’ حکومت کے ساتھ منسلک کمپنی کے ساتھ ہی ایکسپورٹ کا کام کیا جائے گا، ہم معاہدہ کرنے سے پہلے سوچ بچار کررہے ہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ صوبے میں گدھوں کی قلت ہوجائے کیونکہ ایک گدھے کی افزائش میں ڈھائی سے تین سال لگتے ہیں‘۔ اُن کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخواہ میں 70 ہزار سے زائد خاندانوں کا روزگار گدھوں پر منحصر ہے، معاہدے کے بعد تین سال تک بیمار، لاغر ، معذور اور بوڑھے گدھے چین برآمد کرنے کی منصوبہ بند کی جارہی ہے۔ محکمہ لائیو اسٹاک کے حکام کا مزید کہنا تھا کہ ’چین میں گدھوں کی مانگ بہت زیادہ ہے کیونکہ وہاں کے شہری ان کا دودھ اور گوشت استعمال کرتے جبکہ میک اپ اور فرنیچر بنانے والی کمپنیاں گدھوں کی کھال اور بال استعمال کرتی ہیں‘۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…