جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں کمی

datetime 24  جنوری‬‮  2019 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمتوں میں فی اونس 2 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا البتہ مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ اور دس گرام کی قیمتیں کم ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 2 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس قیمت 1286 ڈالر تک پہنچ گئی۔ بلین مارکیٹ میں ریٹ بڑھنے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں

سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی تولہ کی قیمت میں 80 اور دس گرام کے بھاؤ میں 50 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ سونے کی قیمتوں میں مزید کمی چیئرمین آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے بدھ کے روز کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ اور 10 گرام سونے کی خرید و فروخت بالترتیب 67 ہزار 150 روپے اور 57 ہزار 590 روپے کے ساتھ ہوئی۔ دوسری جانب چاندی کی خرید و فروخت 880 روپے فی تولہ میں ہوئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 130 اور دس گرام میں 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی لین دین بالترتیب 67 ہزار 230 اور 57 ہزار 640 روپے کے ساتھ ہوئی تھی۔ ایک روز قبل بلین مارکیٹ میں فی اونس ڈالر کی قمت میں 06 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد قیمت 1284 ڈالر تک پہنچی تھی۔ یاد رہے کہ پانچ جنوری کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد بھاؤ 67 ہزار 100 تک پہنچ گئے تھے۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی قبل ازیں چار جنوری کو بین الاقوامی مارکیٹ 4 ڈالر اضافے کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1291 ڈالر تک پہنچ گئیں تھیں جس کے

باعث جمعے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 اور 172 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔ جس کے بعد فی تولہ 67 ہزار 700 اور 10 گرام 58 ہزار 42 روپے تک پہنچ گیا تھا۔ سال 2018 سونے کی قیمتوں میں اضافہ گزشتہ برس ڈالر کی اونچی اڑان کی وجہ سے سونے کی قیمتیں

ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچیں۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا مجموعی طور پر 19 ڈالر سستا ہوا جس کے بعد قیمت 1284 ڈالر تک پہنچیں۔ سونے کے تاجروں کے مطابق 2018 میں فی تولہ سونا 11 ہزار 800 روپے مہنگا ہوا جبکہ 10 گرام کی قیمتوں میں 9ہزار 957 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…