جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

مالی سال2018-19 : جنوری کے تیسرے ہفتہ میں مہنگا ئی کی شرح میں0.21 فیصد کمی

datetime 20  جنوری‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی) رواں ماہ جنوری میں مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں 0.16 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق جنوری کے تیسرے ہفتے کے دوران زندہ مرغی، انڈے، گڑ ،ایل پی جی ، چنے کی دال ،دال مونگ ،ٹماٹر، آلو، پیازسمیت 10اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔جبکہ گندم، آٹا ،کیلے، لہسن ،خوردنی تیل، دال مسور ،دال ماش، تازہ دودھ ، دھی، چائے، چینی ،مٹن ،بیف، اری چاول ،ویجی ٹیبل گھی سمیت 17 اشیائے ضروریہ

کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ،ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ،بجلی کے نرخ ،نمک ،روٹی سادہ ، ملک پاڈر، سرخ مرچ ،مسٹرڈ آئل ،باسمتی چاول ، سگریٹ ، صابن سمیت 26 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔  دوسرے ہفتے کے مقابلے میں تیسرے ہفتے میں 8ہزار تا 12 ہزار آمدنی،12 ہزار تا 18ہزار،18ہزار تا 35ہزار تک اور 35ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.19، 0.20 ،0.22 اور اعشاریہ 22 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…