پیر‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2026 

مسلم لیگ (ن) کے دور میں شروع کیے جانے والے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے متعدد منصوبے ملتوی

datetime 14  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے دور میں شروع کیے جانے والے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے متعدد منصوبے ملتوی کردیے اور رواں ماہ کے آخر تک سرکاری ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت چلنے والے مزید منصوبوں پر کام روک دیے جانے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی جانب سے

باضابطہ طور پر بیجنگ کو بتادیا گیا کہ وہ آئندہ کچھ سالوں تک قابلِ اطمینان پیداواری گنجائش موجود ہونے کے باعث 13 سو 20 میگا واٹ کے رحیم یار خان توانائی منصوبے میں دلچسپی نہیں رکھتا لہٰذا اس منصوبے کو سی پیک کے منصوبوں کی فہرست سے خارج کردیا جائے۔ گزشتہ ماہ ہونے والے مشترکہ تعاون کمیٹی کے آٹھویں اجلاس کے بعد ایک سرکاری عہدیدار نے کارروائی کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وزیر منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار کی سربراہی میں شریک پاکستانی وفد نے پاکستان کی توانائی مارکیٹ میں جگہ فراہم کرنے کے لیے چین سے مذکورہ منصوبے کے اخراج کی درخواست کی۔ خیال رہے کہ یہ منصوبہ شہباز شریف کی سربراہی میں حکومت پنجاب کی قائد اعظم تھرمل کمپنی نے درآمدی کوئلے کے پلانٹ کے طورپر شروع کیا تھا، منصوبے کی تجویز ایک بڑے بزنس ٹائیکون نے دی تھی جو متوقع طور پر اس کے سب سے بڑے اسپانسر بھی تھے۔ منصوبے کو سی پیک کی فہرست سے اس وقت نکالا گیا جب بیوروکریسی نے بتایا کہ بجلی کی سرپلس پیداوار کا معاہدہ پہلے ہی کیا جاچکا ہے اور مزید کوئی معاہدہ ملک کے لیے مشکلات کا باعث بنے گا۔ واضح رہے حکومت کی جانب سے جون 2016 میں درآمدی ایندھن سے گنجائش میں اضافے پر پابندی عائد کی جاچکی تھی جس کے تحت رحیم یار خان اور مظفر گڑھ کے کوئلے سے چلنے والے پلانٹس کو سی پیک کی ترجیحی فہرست سے خارج کردیا گیا تھا۔ ایک وفاقی سیکریٹری کے مطابق بعد میں ہونے والے سی پیک مذاکرات میں ان منصوبوں کو شامل کرلیاگیا تھا جس کی بحالی کے لیے حکومت پنجاب نے دباؤ بھی ڈالا، لیکن اس کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ یہ مالی مشکلات کا شکار شعبہ توانائی کے لیے ایک بوجھ بن جاتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب سی پیک کی

فہرست سے ان دونوں کوئلے سے چلنے والے منصوبوں کا اخراج کیا گیا تو اس فہرست میں دیامر بھاشا ڈیم کو شامل کرلیا گیا تھا لیکن کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ڈیم کا منصوبہ بھی سی پیک کے تحت نہیں چل سکتا۔ عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے پی ایس ڈی پی کے ششماہی جائزے میں ’سیاسی بنیادوں‘ پر شروع کیے جانے والے 400 ترقیاتی منصوبوں

کے اخراج کے لیے اپنا ذہن بنالیا ہے۔ اس ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے کابینہ کے ایک رکن نے کہا کہ ’ہم اس قسم کے تمام منصوبوں پر تفصیلی نظرِ ثانی کررہے ہیں اور عوام کے پیسے ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انتخابات کے سلسلے میں حلقوں میں گیس کنیکشن فراہم کرنے کی سیاست سے مسلم لیگ (ن) کو 20 سے زائد نشستیں حاصل ہوئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…