جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے،پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

datetime 9  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوروزہ تیزی کے بعدکاروباری ہفتے کے تیسرے بدھ کواتارچڑھاؤ کے بعدمندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی39000کی نفسیاتی حدسے بھی گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے39ارب57 کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت5.49فیصدکم جبکہ63.09فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،فوڈ،سیمنٹ اوردیگرمنافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس39269پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے مقامی سرمایہ کار گروپوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس 38816پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ ہواتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ایک بار پر سرمایہ کاری کی گئی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری اور کے ایس ای100انڈیکس کی 38900کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔تاہم اتارچڑھاؤکا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس137.52پوائنٹس کمی سے38921.69پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر336کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے104کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،212کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں39ارب57 کروڑ19لاکھ83ہزار92روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر78کھرب44ارب87کروڑ54لاکھ24ہزار968روپے ہوگئی۔بدھ کومجموعی طور پر13کروڑ38لاکھ47ہزار190شیئرزکاکاروبارہوا،جومنگل کی نسبت3کروڑ29لاکھ43ہزار5300 شیئرزکم ہیں۔

قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت101.00روپے اضافے سے8300.00روپے اورشیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت22.93روپے اضافے سے489.99روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت250.00روپے کمی سے6500.00روپے اوریونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت95.00روپے کمی سے7105.00روپے ہوگئی ۔

بدھ کوپاک الیکٹرون کی سرگرمیاں2کروڑ51لاکھ21ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت70پیسے کمی سے27.55روپے اوریونٹی فوڈزلمیٹڈ کی سرگرمیاں1کروڑ16لاکھ60ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت1.39روپے کمی سے25.99روپے ہوگئی۔بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس26.06پوائنٹس کمی سے18479.35پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس154.46 پوائنٹس کمی سے65685.24پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس137.52پوائنٹس کمی سے28638.56پوائنٹس پر بند ہوا ۔

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 5پیسے کااضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قدرمیں 5پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.85روپے سے بڑھ کر138.90روپے اورقیمت فروخت138.95روپے سے بڑھ کر139.00 روپے ہوگئی ۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا،

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.60روپے اورقیمت فروخت139.00روپے پرمستحکم رہی ۔یوروکی قیمت خرید میں10پیسے کااضافہ،قیمت خرید میں10پیسے کی کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید157.90روپے سے بڑھ کر158.00روپے اورقیمت فروخت159.70روپے سے گھٹ کر159.60روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید176.00روپے سے گھٹ کر175.50روپے اورقیمت فروخت177.80روپے سے گھٹ کر177.30روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید میں استحکام، قیمت فروخت میں5پیسے کااضافہ جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید میں5پیسے کی کمی اور قیمت فروخت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید36.75روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت37.05روپے سے بڑھ کر37.10روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید37.70روپے سے گھٹ کر37.65روپے اورقیمت فروخت38.00روپے پرمستحکم رہی۔بدھ کوچینی یوآن کی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.80روپے اور قیمت فروخت20.80روپے پرمستحکم رہی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…