جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

سعودی عرب : پاکستان میں آئل ریفائنری کی تعمیر کیلئے تیار، سعودی میڈیا

datetime 8  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب سرمایہ کاری کے ایک بڑے منصوبے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کو تیار ہوگئے ہیں جس کے تحت گوادر میں کئی ارب ڈالر کی لاگت سے سعودی آرامکو آئل ریفائنری کی تعمیر ہوگی۔ سعودی عرب کے روزمانہ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب جلد ہی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرے گا۔ قبل ازیں کابینہ کے

ایک رکن نے تصدیق کی تھی کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان فروری کے پہلے ہفتے میں پاکستان آئیں گے اور ان کی درخواست پر بننے والے پیٹروکیمکل کمپلیکس کی تعمیر کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے اگست 2018 میں منصب سنبھالنے کے بعد اپنا پہلا غیرملکی دورہ سعودی عرب کا کیا تھا جبکہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو خسارے پر قابو پانے کے لیے 3 اعشاریہ 18 کی شرح سود پر 2 ارب ڈالر فراہم کیے گئے تھے جبکہ ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط بھی فروری کے پہلے ہفتے میں مل جائے گی۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ماہانہ 27 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی اوسط سے تیل کی فراہمی بھی اسی مہینے شروع ہوگی۔ عرب نیوز کے مطابق فرروی میں اعلیٰ سطح کے سعودی وفد کے سامنے پاکستان آئل ریفائنری سمیت سرمایہ کاری کے کئی معاہدوں پر دستخط کرے گا۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اس رپورٹ کی تصدیق کر دی ہے۔ عرب نیوز کے مطابق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ‘آئل ریفائنری کا منصوبہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کا سب سے بڑا منصوبہ ہے’۔ پاکستان بورڈ آف انوسٹمنٹ کے چیئرمین ہارون شریف نے عرب نیوز کو بتایا کہ ‘آرامکو آئل ریفائنری کے مفاہمتی یادداشت کے عمل کو حتمی شکل دینے کے لیے کراچی سے 15 رکنی سعودی وفد نے گوادر کا دورہ کیا تھا’۔ ہارون شریف کا کہنا تھا کہ ‘آرامکو آئل ریفائنری کی تعمیر کے لیے ہم مفاہمتی یادداشت کو حتمی شکل دے چکے ہیں اور تمام ضوابط پر اتفاق ہوگیا ہے اور مناسب وقت پر معاہدے پر دستخط ہوں گے’۔ اس سے قبل بھی ہارون شریف نے کہا تھا کہ ‘ہم چند ہفتوں میں سعودی آرامکو اور ایکوا پاور سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے کیونکہ سعودی آرامکو پاکستان میں آئل ریفائنری اور پیٹروکیمیکل کمپلیکس تعمیر کرنا

چاہتی ہے، جبکہ ایکوا پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گی’۔ چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ کا کہنا تھا کہ ‘مجھے سعودی عرب سے 3 برس کے دوران 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آنے کی توقع ہے کیونکہ پاکستان میں آئل ریفائنری اور پیٹروکیمیکل کی سرمایہ کاری سے بالترتیب 6 ارب ڈالر اور 10 ارب ڈالر کی آمدن کا تخیمنہ لگایا گیا ہے’۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے گزشتہ ماہ اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سعودی عرب سے سرمایہ کاری کا ایک پیکیج آرہا ہے جو پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑی بیرونی سرمایہ کاری ہوگی جس کا جلد اعلان کیا جائے گا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…