سندھ میں گیس کی کمی کو بہت جلد پورا کر لیا جائے گا : ایس ایس جی سی ایل

26  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کو یقین دہانی کروائی ہے کہ سندھ میں گیس کی کمی کو بہت جلد پورا کر لیا جائے گا، تاہم انہوں نے اس کی حتمی وقت کے بارے میں نہیں بتایا۔  رپورٹ کے مطابق سینیٹر محسن عزیز کی سربراہی میں قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس ہوا جس میں منیجنگ ڈائریکٹر

(ایم ڈی) ایس ایس جی سی محمد امین نے بھی شرکت کی۔ ایم ڈی ایس ایس جی سی نے کمیٹی کو بتایا کہ سندھ میں اس وقت گیس کی قلت گیس فیلڈ سے آنے والی مقدار میں کمی کی وجہ سے ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت کمپنی کو گیس فیلڈ سے یومیہ 115 ملین کیوبک فٹ (ایم ایم سی ایف ڈی) کی کمی کا سامنا ہے ۔ ایم ڈی ایس ایس جی سی نے انکشاف کیا کہ پاکستان کے کم ہوتے گیس کے ذخائر کی وجہ سے 80 ایم ایم سی ایف ڈی کی کمی جبکہ کنار اور گمبٹ میں گیس سپلائی میں کمی کی وجہ سے بقیہ شارٹ فال کا سامنا ہے۔ تاہم انہوں نے کمیٹی کو یقین دہانی کروائی کہ جو پاور پلانٹس اکتوبر سے دسمبر تک کم گیس فراہم کرتے رہے ان کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔ ایم ڈی ایس ایس جی سی نے قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کو آگاہ کیا کہ ملک میں طویل عرصے سے گیس کے مزید ذخائر دریافت نہیں کیے گئے ہیں جبکہ جو ذخائر موجود ہیں ان میں بھی کمی واقع ہورہی ہے۔ تاہم سینیٹرز نے سندھ کے مختلف اضلاع میں گیس پریشر میں کمی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ بلوچستان کے علاقے قلات، مستونگ اور زیارت میں گیس کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق کمیٹی کو بتایا گیا کہ ان علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اجلاس کے دوران گیس کمپنی کے لائن نقصانات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی اور ایس ایس جی سی نے سینیٹ کمیٹی کو بتایا کہ 16-2015 کے دوران 46 ہزار 9 سو 52 ایم ایم سی ایف یومیہ، 17-2016 کے دوران 39 ہزار 5 سو 47 ایم ایم سی ایف یومیہ اور 18-2018 کے دوران 39 ہزار 2 سو 68 ایم ایم سی ایف یومیہ کا لائن نقصانات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کے برعکس سوئی نادرن گیس کمپنی لائن نقصانات سوئی سدرن کے مقابلے میں بہت کم ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…