جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

نئے سال کا نیا تحفہ!!حکومت نے پاکستانیوں کی کونسی پسندیدہ ترین چیز پر 38فیصد ٹیکس عائد کر دیا، یکم جنوری سے لاگو کرنیکا اعلان

datetime 12  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے موبائل فونز کی درآمد کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ کر لیا، مہنگے فون کی درآمد پر 38فیصد ٹیکس کا نفاذ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے موبائل فونز کی درآمد کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اب بیرون ملک سے لانے جانیوالے موبائل فونز پر 38فیصد ٹیکس نافذ کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق 31 دسمبر

تک نان ڈیوٹی پیڈموبائل فون کو ڈیوٹی اور ٹیکس کی ادائیگی پر جرمانہ نہیں کیا جائیگا، وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق یکم جنوری کے بعد ملک میں آنے والے نان ڈیوٹی پیڈ تمام موبائل فون ڈیوائسز بلاک کر دی جائیں گی اور پکڑے جانے کی صورت میں جرمانہ بھی کیا جائیگا ، ایف بی آر نے سمگل شدہ موبائل فونز کو ریگولرائز کرانے کا طریقہ کارجاری کردیا ہے ، وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق پی ٹی اے نے موبائل فون کی نشاندہی ، رجسٹریشن اور انکو بلاک کرنے کا نظام تیار کیا ہے تاکہ موبائل فون کمیونیکیشن سروسز کوصرف قانونی طور پر خریدے ، فروخت کیے گئے موبائل فون کے ذریعے ہی یقینی بنایا جاسکے ۔ موبائل فون کے تمام منظورشدہ ڈیلرز ، ڈسٹری بیوٹرز ، مینوفیکچررز ، ڈیزائن مینوفیکچررز اور موبائل نیٹ ورک آپریٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیرقانونی موبائل فون درآمد کریں نہ فروخت کریں ،وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق پی ٹی اے نے موبائل فون کی نشاندہی ، رجسٹریشن اور انکو بلاک کرنے کا نظام تیار کیا ہے تاکہ موبائل فون کمیونیکیشن سروسز کوصرف قانونی طور پر خریدے ، فروخت کیے گئے موبائل فون کے ذریعے ہی یقینی بنایا جاسکے ۔ موبائل فون کے تمام منظورشدہ ڈیلرز ، ڈسٹری بیوٹرز ، مینوفیکچررز ، ڈیزائن مینوفیکچررز اور موبائل نیٹ ورک آپریٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیرقانونی موبائل فون درآمد کریں نہ فروخت کریں ، ایف بی آر ذرائع کے مطابق ملک میں پہلے سے استعمال ہونیوالے تمام موبائل فون بدستور فعال رہیں گے جبکہ یکم جنوری کے بعد سمگل ہونیوالی یا پہلے سے نان ایکٹویٹ سمگل شدہ موبائل فون ڈیوائسز بلاک کر دی جائینگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…