موسم سرما کے 3 ماہ کے لیے گیس لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری

9  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) موسم سرما کے 3 ماہ کے لیے گھریلو صارفین کو گیس لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہوگا تاہم صبح و شام کے اوقات میں گھریلو صارفین کے لیے گیس لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سردیوں کے لیے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان تیار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کو دن کے اوقات میں گیس لوڈ شیڈنگ کا سامنا رہے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں گیس لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔

تاہم صبح و شام کے اوقات میں گھریلو صارفین کے لیے گیس لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق درآمدی صنعتوں کو 3 سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جائے گی، دیگر صنعتوں کو سردیوں میں گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ مذکورہ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کا نفاذ 3 ماہ یعنی دسمبر سے مارچ تک کے لیے ہوگا۔ خیال رہے کہ چند روز قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمت بڑھاتے ہوئے ماہانہ گیس فکسڈ چارجز میں 300 فیصد سے زائد اضافہ کیا تھا۔ یہ گیس کی قیمت میں ایک ماہ کے دوران دوسری بار اضافہ تھا۔ اوگرا نے سرکاری دفاتر، اسپتالوں، مسلح افواج کے میس اور تعلیمی اداروں، رہائشی کالونیوں، کیپٹو پاور پلانٹس سمیت فلاحی اداروں کے لیے بھی گیس مہنگی کردی تھی۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد گیس کے ماہانہ فکسڈ چارجز 1 ہزار 53 روپے سے بڑھ کر 4 ہزار 680 روپے ہوگئے تھے۔ علاوہ ازیں کمرشل صارفین، آئس فیکٹریوں، ہوٹلوں اور تجارتی مراکز کے لیے بھی گیس مہنگی کردی گئی تھی۔ ان صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 1 ہزار 225 روپے سے بڑھا کر 5 ہزار 880 روپے کر دیے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…