جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

خاموشی سے ضرورت کی اہم چیزوں پر سیلز ٹیکس بڑھا دیا گیا ،نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا، نوٹیفکیشن جاری

datetime 24  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اسٹیل مصنوعات، مختلف اقسام کے بیگز، بریف وسوٹ کیس،والٹ اور لیدر ومصنوعی چمڑے کی درآمدی اشیا مہنگی۔ چمڑے اور مصنوعی چمڑے کی تیار شدہ اشیا کی درآمد پر عائد رعایتی جنرل سیلز ٹیکس کی شرح بڑھا کر 9فیصد کر دی گئی ۔ چمڑے اور مصنوعی چمڑے کی صارفین کے لیے قابل استعمال تیار شدہ اشیا 9 فیصد کے رعایتی سیلز ٹیکس پر درآمد کی جاسکیں گی۔

اس کے علاوہ 9  فیصد رعایتی سیلز ٹیکس پر جو اشیا درآمد کی جاسکیں گی ان میں چمڑے و مصنوعی چمڑے کے ٹرنک، سوٹ کیس، بریف کیس، ٹریولنگ بیگ، ہینڈ بیگ، شاپنگ بیگ، والٹ، پرس، اسپورٹس بیگ، اسکول بیگ، ٹرالی بیگ، لیپ ٹاپ بیگ، لیڈیز بیگ، جیکٹ، بیلٹ اور چمڑے کے جوتے شامل ہیں۔ دوسرے نوٹیفکیشن کے ذریعے اسٹیل کے کمپوزٹ یونٹس کے لیے بھی جنرل سیلز ٹیکس کی شرح ساڑھے 10 فیصد سے بڑھا کر 13 فیصد کردی گئی ہے۔ نئی شرح کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…