اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک شہری نے پٹرول پمپ کے فلر کی چوری پکڑ لی،۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جو لاہور کے علاقے جوہر ٹاﺅن میں ڈاکٹر ہسپتال کے سامنے واقع پٹرول پمپ کی ہے۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شہری اپنی کار میں 15 لٹر پٹرول ڈلواتا ہے لیکن گاڑی میں ایک قطرہ بھی پٹرول نہیں جاتا بلکہ مشین خالی ہی چلتی رہتی ہے۔ شہری نے اس
سارے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی ۔تسلی کیلئے ویڈیو بنانے والے شہری نے مشین آپریٹر سے جب مشین چلانے کا کہا تو وہ خالی ہی چلی ، دو بار یہی عمل دہرایا گیا جس کے بعد تیسری بار جب نوزل مشین سے اتاری گئی تو اتنی دیر میں میٹر 12 روپے کا بل بناچکا تھا۔ شہری نے ملازم سے جب اس سارے فراڈ سے متعلق پوچھا تو اس نے کہا کہ مشین ہوا لے رہی ہے۔قارئین کرام 2 باتیں بالکل واضح ہوجاتی ہیں جن پر عمل کرکے یقینی طور پر پٹرول پمپس پر ہونے والے فراڈ سے بچا جاسکتا ہے۔ایک تو یہ کہ جب بھی پٹرول ڈلوائیں تو نوزل مشین سے الگ کروانے کے بعد ریٹ لگانے کی اجازت دی جائے، کیونکہ جب نوزل مشین میں ہی اٹکی ہو اور اس وقت ریٹ لگایا جائے تو اس میں فراڈ کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔دوسرا یہ کہ پٹرول ڈلوانے کیلئے گاڑی سے باہر نکل کر اس عمل کی نگرانی کی جائے اور نوزل کو ٹینکی کے اندر پوری طرح داخل کرنے کی اجازت نہ دی جائے بلکہ اسے ٹینکی سے تھوڑے فاصلے پر رکھا جائے تاکہ پٹرول ڈلنے کے عمل کی اپنی آنکھوں سے دیکھ کر تسلی کی جاسکے۔ان باتوں پر عمل کر کے آپ پٹرول پمپس والوں کے فراڈ سے بچ سکتے ہیں ۔