جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

اسٹاک مارکیٹ:کاروباری ہفتے کے آخری روز 71 پوائنٹس کا اضافہ

datetime 31  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ملاجلا رجحان رہا تاہم کے ایس ای-100 انڈیکس 71 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 45 ہزار 560 پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس میں دن کا آغاز مثبت انداز میں ہوا تاہم دوسرے سیشن میں کاروباری صورت حال تنزلی کا شکار ہوئی اور دن کی کم تر سطح 45 ہزار 392 تک پہنچ گئی۔ مارکیٹ میں 9 ارب 50 کروڑ مالیت کے 23 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔

مجموعی طور پر 357 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 146 کے کاروبار میں تیزی، 194 کے کاروبار میں تنزلی اور 17 کمپنیوں کے حصص کے لین دین میں استحکام رہا۔ کاروبار میں کیمکل کا شعبہ 3 کروڑ 90 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ سرفہرست رہا جبکہ ٹیکنالوجی اور کمرشل بینکنگ کے شعبے بالترتیب 3 کروڑ اور 2 کروڑ 90 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہا۔کمپنیوں کے انفرادی کاروبار میں کے الیکٹرک 2 کروڑ 38 لاکھ حصص کے ساتھ سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی کمپنی تھی۔ ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 2 کروڑ 25 لاکھ حصص، اینگرو پولیمر 2 کروٹ 18 لاکھ ، جے ایس بینک لمیٹڈ ایک کروڑ 20 لاکھ اور پاک الیکٹرون کے 87 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ بالترتیب دوسرے، تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہی۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…