بیجنگ (آئی این پی) چین نے شمالی کوریا کو سٹیل ، خام تیل اور تیل مصنوعات کی برآمد پرمکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، پابندی پر عملدرآمد گذشتہ روز (ہفتہ ) ہو گیا ہے ۔وزارت تجارت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراداد نمبر 2397 پرعملدرآمد کرتے ہوئے اپنی ویب سائٹ پر یہ دستاویز جاری کر دی ہے اور کہا ہے کہ یہ اقدام شمالی کوریا کیخلاف اقوام متحدہ کی طرف سے
لگائی پابندیوں کے پیش نظر کیا جارہا ہے، دستاویز میں یہ واضح کیا گیاہے کہ سٹیل دیگر دھاتوں ، صنعتی مشینری ،گاڑیاں ، شمالی کوریا کو برآمد نہیں کی جائیں گے، اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد کی روشنی میں خام تیل کی فراہمی محدود کر دی جائے گی اور یہ 525ہزار ٹن سے زیادہ نہیں ہو گی جبکہ صاف تیل کی مصنوعات 60ہزار ٹن سالانہ سے زیادہ برآمد نہیں جائیں گی ۔