ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہی فرمان جاری کرکے ہدایت کی ہے کہ پبلک پنشن ایجنسی اورسوشل انشورنس ادارے سے ماہانہ پنشن لینے والے شہریوں کو مہنگائی الاؤنس کی مد میں ماہانہ 500ریال دیئے جائیں گے۔ ریٹائرڈ شہریوں کو یہ الاؤنس ایک سال کے لئے دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہی فرمان کرکے ہدایت کی ہے کہ سول اور عسکری اداروں کے تمام ملازمین کو ایک سال کے لئے مہنگائی الاؤنس کی مد میں ماہانہ ایک ہزار ریال دیا جائے گا۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب جاری ہونے والے فرمان میں کہا گیا کہ یہ الاؤنس ایک سال تک دیا جائے ۔