ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے بعد نئی صورت نے سعودی شہریوں سمیت غیر ملکیوں کو بھی پریشان کر دیا ہے ۔جہاں پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں پیش بہا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے وہیں کھانے پینے کی اشیاء بھی مہنگی ہو گئی ہیں ،تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں روٹی “الخبز” کی قیمت ایک ریال کی بجائے ایک ریال اور پانچ ہلالہ ہو گئی ہے ۔
تاہم سعودی تاجروں نے روٹی کی قیمت ڈیڑھ ریال وصول کرنا شروع کر دی ہے ۔مگر اب وزارت تجارت و سرمایہ کاری کے ترجمان عبدالرحمان الحسین نے بتایا ہے کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کے بعد روٹی کے نرخ بڑھانے والی ہائپر مارکیٹ کے خلاف قانونی کارروائی کردی گئی۔الحسین نے بتایا کہ ہائپر مارکیٹ میں روٹی کی تھیلی ایک ریال 5ھللہ کے بجائے ڈیڑھ ریال میں فروخت کی جارہی تھی۔