ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

ٹرمپ کی دھمکیوں پرپریشان ہونے کی ضرورت نہیں حکومتی وزیرنے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

datetime 4  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (سی پی پی )وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ ملکی معیشت مستحکم ہے اور آئی ایم ایف میں جانے کا ارادہ نہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت رانا افضل نے کہا کہ امریکا افغانستان میں اپنی ناکامی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال رہا ہے، امریکی صدر کے بیان پر دنیا پاکستان کا ساتھ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے جہاں 1250 ارب ڈالر دہشت گردی  کے خلاف

جنگ پر خرچ کیے ، کچھ اور رقم باڈر سیکیورٹی پر بھی خرچ کرے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہمارا کوئی مفاد نہیں، مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، دراندازی روکنے کے لیے سرحد پر باڑ لگانے پر کام ہورہا ہے لہٰذا اس پر مذاکرات سے امریکی اعتراضات دور کریں گے۔ ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے رانا افضل نے کہا کہ معیشت مستحکم ہے، صنعتی شعبہ ترقی کررہا ہے ، 5 ماہ میں برآمدات 17 فیصد بڑھی ہیں، غیر

ضروری درآمدات کم کرنے پر توجہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ قرضوں کی ادائیگی معمول کے مطابق ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کا ارادہ نہیں، البتہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے تمام دروازے کھلے رکھے ہوئے ہیں۔ ملکی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیر مملکت رانا افضل کا کہنا تھا کہ احتساب کا مطلب یہ نہیں کہ ملکی معیشت کو ٹھپ کردیں۔ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کبھی کسی اچھے کام کی تعریف نہیں کی۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…