ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا یومیہ خسارہ ڈیڑھ کروڑ کے قریب پہنچ گیا

datetime 4  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کے 4 ہزار سے زائد اسٹور خسارے میں ہونے کا انکشاف ہواہے جبکہ یو ایس سی کا یومیہ خسارہ 1 کروڑ 40 لاکھ روپے سے تجاوز کر گیاہے کارپوریشن نے مالی طور پر ناقابل برداشت اسٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈیا کو موصول دستاویز کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن مالی خسارے کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہو چکی ہے،

ملک بھر میں 5 ہزار327 یوٹیلٹی اسٹورزہیں جن میں سے 4 ہزار 470 خسارے میں جا رہے ہیں، اسلام آباد میں 494، ایبٹ آباد 428، پشاور 791، کوئٹہ 265، سرگودھا 607، سکھر 280، کراچی 364، لاہور 508 اور ملتان میں 679 یوٹیلٹی اسٹورز خسارے میں چل رہے ہیں۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو سیل کی مد میں 2012۔13کے بعد شدید خسارہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے، سال 2012۔13میں یوایس سی کی فروخت94ارب روپے تھی اور اس سال کارپوریشن کو 1.4ارب روپے کا فائدہ ہوا، سال 2013۔14 میں فروخت 87.3 ارب رہی اور کارپوریشن کو 20کروڑ روپے کا خسارہ ہوا، 2014۔15 میں فروخت 59.01 ارب اور خسارہ 2.2ارب روپے ہوا، 2015۔16 میں فروخت 50.37 ارب اور خسارہ 3.07 ارب روپے ہو گیا، سال 2016۔17میں کارپوریشن کی فروخت 59 ارب روپے اور خسارہ 3.85ارب روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا، رواں مالی سال یہ خسارہ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔دستاویز کے مطابق اس وقت 4 ہزار سے زائد اسٹورز خسارے میں چل رہے ہیں جس کے باعث آپریشنل اخراجات کی معقولیت اور مالی طور پر ناقابل برداشت اسٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے کام شرو ع کر دیا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا مالی بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، یومیہ خسارہ1کروڑ40لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا ہے، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کارپوریشن کو

1ارب 37کروڑ روپے سے زائد کا خسارہ برداشت کرنا پڑا ہے۔ ذرائع کے مطابق خسارے کی وجہ سے کارپوریشن نے بڑے پیمانے پر ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو نکالنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کے لیے فہرستیں تیار کی جا رہی ہیں جبکہ بجٹ میں بڑھنے والی تنخواہوں کا اطلاق بھی تاحال ملازمین پر نہیں کیا جا سکا، ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر اسٹاک کی کمی سمیت کارپوریشن کواشیا کی خریداری کی مد میں ادائیگیوں میں بھی مشکلات درپیش ہیں۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…