اسلام آباد ( آن لائن )رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر 2017 کے دوران ملک میں کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) پر مبنی افراط زر کی شرح میں 3.75 فیصد اضافہ ہوا۔ دسمبر 2017 میں سی پی آئی پر مبنی افراط زر کی شرح میں 2016 کے آخری ماہ کے مقابلے میں 4.57 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح نومبر 2017 کے مقابلے میں افراط زر میں 0.10 فیصد کی منفی نمو رہی۔ پاکستان بیورو برائے
شماریات کے ڈائریکٹر پرائسز عتیق الرحمان نے یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ ہول سیل پرائس انڈیکس میں 0.36 فیصد جبکہ 0.67 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے ملک میں افراط زر سے متعلق اعدادوشمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ خوراک اور غیر الکحل مشروبات کی قیمتوں میں دسمبر 2016 کے مقابلے میں دسمبر 2017 کے
دوران 4.57 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح کپڑوں اور جوتوں کی قیمت میں 3.64 فیصد، ہاؤسنگ، پانی، بجلی، گیس و دیگر ایندھنوں کی قیمتوں میں 4.84 فیصد، فرنشنگ و گھریلو آلات کی مرمت کی قیمت میں 3.26 فیصد، صحت 10.92 فیصد جبکہ ٹرانسپورٹ کی قیمت میں 4.45 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔