ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

بڑی موٹر وے مکمل،ٹریفک کیلئے کھولنے کا اعلان کردیاگیا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ْاسلام آباد ( آئی این پی ) پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت مکمل ہونے والے ہزارہ موٹر وے کو آئندہ ماہ عام ٹریفک کیلئے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ٹول ٹیکس کی شرح کا اعلان بھی کر دیا گیا۔وزارت مواصلات کے مطابق ہزارہ موٹر وے یعنی برہان حویلیاں موٹرے منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور آئندہ ماہ اسے عام ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔

ہزارہ موٹر وے کیلئے ٹول ٹیکس کی شرح کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے جس کے تحت ہزارہ انٹرچینج سے شاہ مقصود انٹر چینج تک کار سے ساٹھ روپے اور ویگن سے نوے روپے ٹول ٹیکس لیا جائے گا۔ منی بس یا کوسٹر پر ایک سو تیس روپے جبکہ بڑی بس پر ایک سو اسی روپے ٹول ٹیکس لاگوہوگا۔اسی طرح دو سے تین ایکسل ٹرک پر دوسوچالیس جبکہ بڑے ٹرک پر دوسونوے روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ ٹول ٹیکس کا اطلاق ہزارہ موٹروے کو کھولنے کی تاریخ سے لے کر تیس جون دوہزار اٹھارہ تک رہے گا۔واضح رہے کہ ایم ون یعنی پشاور موٹروے کے بعد برہان تا حویلیاں ہزارہ موٹر وے صوبہ خیبرپختوانخوا میں وفاقی حکومت کا دوسرا بڑا منصوبہ ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…