ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی مصنوعات کی امپورٹ،اٹلی کا فراخدلانہ اقدام،زبردست اعلان کردیاگیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم (مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی نے دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی کے بغیر رسائی دینے پر اتفاق کرلیا۔وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ اتفاق رائے سیکرٹری تجارت محمد یونس ڈھاگہ کے دو روزہ دورہ اٹلی کے دوران کیا گیا۔اس موقع پر وزارت خارجہ امور اور اٹلی کی اقتصادی وزارت کے

اعلیٰ حکام کے درمیان اعلی سطح کی ملاقاتیں بھی ہوئیں جس میں فریقین نے دوطرفہ تجارت کو موجودہ سطح سے مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت 2013 میں 90 کروڑ 69 لاکھ یورو سے زائد تھی، جو 2016 میں بڑھ کر ایک ارب 20 کروڑ یورو ہوگئی۔ملاقاتوں نے دوران سیکرٹری تجارت نے اٹلی حکام کو بتایا کہ حکومت پاکستان انسانی حقوق، محنت کشوں کے حقوق، موسمیاتی تبدیلیوں، انسداد منشیات اور بدعنوانی کی روک تھام سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشنز پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اٹلی کے تاجر پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔اٹلی کے حکام نے ملاقاتوں کے دوران بنیادی ڈھانچے، توانائی اور گاڑیوں کے شعبے میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔فریقین نے آئندہ سال جنوری میں ہونے والے پاک ، اٹلی مشترکہ کمیشن کے اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…