ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

تیل کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ،ورلڈ بینک نے خطرے کی گھنٹی بجادی

datetime 28  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اور روس کی جانب سے خام تیل کی پیداوار میں کمی کی حمایت کے بعد عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ عالمی بینک نے پیشگوئی کی گئی ہے تیل کی قیمتیں بڑھنے سے اجناس کی قیمتوں میں 4فیصد اضافہ ہوگا ۔ ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ 2018 میں تیل کی اوسطاًقیمت 56 ڈالر فی بیرل تک رہنے کا امکان ہے جو گزشتہ سال 53 ڈالر فی بیرل تھی۔

مالی سال 2017 میں پاکستان نے تقریباً سات ارب 70 کروڑ ڈالر مالیت کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کیں جو کہ پاکستان کی کل درآمدات کا تقریباً15 فیصد تھا۔تیل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے سے پاکستان میں تیل سے چلنے والے بجلی گھروں کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔عالمی بینک کے مطابق تیل کی قیمتیں بڑھنے سے اجناس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف ممالک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی اور امریکی شیل آئل کی مستحکم ہونے سے تیل کی قیمتیں بڑھیں گی۔ورلڈ بینک نے پیشگوئی کی ہے کہ 2018 میں اجناس کی قیمتوں میں چار فیصد اضافہ ہوگا۔دریں اثناء عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔ صرف ایک ہفتے کے دوران برطانوی خام تیل کی قیمت 2ڈالر 24سینٹس کے اضافے سے 60ڈالر 44سینٹس فی بیرل اور امریکی خام تیل کی قیمت 2ڈالر 43 سینٹس اضافے سے 53ڈالر 90سینٹس فی بیرل کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے سبب اس بات کا امکان ہے کہ حکومت پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کرسکتی ہے۔ اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 73روپے 50پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 79روپے 40پیسے فی لیٹر ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…