بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سام سنگ نے پاکستان میں اپنی جدید ترین گلیکسی نوٹ 8 ڈیوائس کا اجراء کر دیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)ٹیکنالوجی اور الیکٹرانکس میں عالمی لیڈر سام سنگ نے اپنی جدید ترین گلیکسی نوٹ 8 سمارٹ ڈیوائس کا پاکستان میں اجراء کر دیا جو تکنیکی سوچ رکھنے والے صارفین کی زندگیوں کو فروغ دینے کے لئے دلچسپ ایس پین اور متعدد دیگر انقلابی ٹیکنالوجی پر مشتمل خصوصیات کی حامل ہے، اس سلسلے میں ایک عظیم الشان تقریب جمعہ کو ایکسپو سینٹر لاہور میں

منعقد ہوئی جس میں سام سنگ پاکستان کے صدر وائے جے کم مہمان خصوصی تھے۔ یہ ڈیوائس اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ آپ ایک فون کے ساتھ کیا کر سکتے ہیں اور ’’بڑی چیزیں انجام دینا‘‘ صارفین کو متاثر کن بناتے ہیں۔ نوٹ 8 کی کچھ دلچسپ خصوصیات میں 6.3 انچ کواڈ ایچ ڈی پلس سپر ایمولڈ (انفینٹی) ڈسپلے، 10 این ایم اوکٹا کور ایکسائینوس 8895 پروسیسر، اینڈرائیڈ 7.1.1 نوگٹ آپریٹنگ سسٹم، 6 جی بی ریم، 64 جی بی انٹرنل میموری (قابل توسیع) شامل ہیں۔ اس ڈیوائس میں آو آئی ایس کے ساتھ ایک طاقتور 12 میگا پکسل بیک ڈوئل کیمرہ اور 8 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ کے ساتھ وائیڈ اینگل f/1.7، ٹیلی فوٹو لینس موجود ہے اور یہ 3300 ایم اے ایچ بیٹری کی حامل ڈیوائس ہے۔ افتتاحی تقریب میں بہت سی معروف شخصیات جن میں انور مقصود، اشنا شاہ، ماہین خان (ڈیزائنر)، علی سیٹھی، زارہ پیرزادہ اورعارف محمود (فوٹو گرافر) شامل ہیں، نے اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان فنکاروں نے گلیکسی نوٹ 8 کی تجربہ کی حامل منفرد خصوصیات پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ سام سنگ پاکستان اور افغانستان کے صدر جناب وائی جے کم نے کہا کہ ہمیں اس طاقتور ڈیوائس کو متعارف کرانے پر فخر ہے جو آج کے انتہائی مسابقتی

اور تیز رفتار دنیا میں سبقت حاصل کرنے کے خواہاں صارفین کے لئے طاقتور عالمی رابطے کے ساتھ تفریح کی ایک بھرپور نئی دنیا اور کثیر الجہت امور انجام دینے کا وعدہ کرتی ہے۔ یہ صارفین کو متاثر کن اور کچھ کرنے کے قابل بناتی ہے جس کے بارے میں دوسرے سوچتے ہیں کہ وہ نہیں کر سکتے۔سام سنگ موبائلز کے سربراہ جناب عمر گھمن نے کہا کہ نوٹ 8 کا ڈیزائن ایک بڑے

انفینٹی ڈسپلے کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ طاقتور ایس پین ٹیکنالوجی کے ساتھ یہ ڈیوائس یقینی طور پر صارفین کی توقعات پر پورا اترے گی اور انہیں اپنی تخلیق کے اظہار کیلئے زیادہ آزادی فراہم کرے گی اور ان کے خیالات کا دنیا بھر کے اپنے ناظرین کے ساتھ فوری طور پر اشتراک کرے گی۔ اس سمارٹ ڈیوائس کی پاکستان میں

قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 999 روپے ہے اور یہ تین دلکش رنگوں میپل گولڈ، مڈ نائیٹ بلیک اور آرکڈ گرے میں دستیاب ہے۔ اس ڈیوائس کی پری بکنگ 4 ستمبر سے 24 ستمبر 2017ء تک پہلے ہی شروع ہو چکی تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…