بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

عوام کی بینک ٹرانزیکشنزپرودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی، وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے نئے احکامات جاری کردیئے

datetime 28  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں نان فائلرز کے لئے بینک ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس کی کم کی گئی شرح 0.4 فیصد کے اطلاق کی مدت 30 ستمبر 2017ء سے 31 دسمبر 2017ء تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو اسحق ڈار کی زیر صدارت ملک میں ریونیو وصولی، گوشوارے جمع کرانے اور اس حوالے سے آگاہی مہم پر پیش رفت کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین، سینئر ممبرز کے علاوہ وزارت خزانہ کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چیئرمین ایف بی آر نے وفاقی وزیر کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبر کے دوران ریونیو وصولی کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر رواں مالی سال کے لئے ٹیکس وصولی کے ہدف کو حاصل کرنے کے راستے پر گامزن ہے۔ وزیر خزانہ نے ریونیو وصولی سے متعلق ایف بی آر کی کوششوں کو سراہا۔ چیئرمین ایف بی آر نے وزیر خزانہ کو ٹیکس دہندگان کے لئے آگاہی مہم کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں جو گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں اضافے سے ظاہر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 28 ستمبر 2017ء تک جمع کرائے گئے گوشواروں کی تعداد ایک لاکھ 78 ہزار 995 تک بڑھ گئی ہے جو ستمبر 2016ء میں 54 ہزار 86 تھی۔ اجلاس میں نان فائلرز کے لئے بینک ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس کی کم کی گئی شرح 0.4 فیصد کے اطلاق کی مدت 30 ستمبر 2017ء سے 31 دسمبر 2017ء تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے اس حوالے سے ضابطہ کی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…