اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خلیجی ریاستوں نے سونے پر حیرت انگیز سہولت فراہم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گلف تعاون تنظیم نے خلیجی ممالک کیلئے سونے کوٹیکس سے مبرا کرنے کے لئے تجویز تیار کر لی۔ ٹیکس ختم کرنے کا مسودہ جی سی سی ممالک کو روانہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد وہ اپنی رائے سعودیہ میں
قائم سیکرٹریٹ کو بھجوائیں گے۔ گلف تعاون تنظیم کے ایک سینئر رکن نے بتایا کہ سونے کو ٹیکس سے مستثنیٰ کرنے کی رائے وزارت صنعت و تجارت نے دی تھی جس کے بعد سونے کی درآمد میں کئی گنا اضافہ ہونے کی توقع ہے جس سے خلیجی ممالک کو کثیر سرمایہ حاصل ہو گا۔