ابو ظہبی (این این آئی)ابوظہبی جعلی سونے کی دکانوں کا گڑھ بن گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابوظہبی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جیولرز کی دو درجن سے زائد دکانوں سے 27 کلو جعلی سونا برآمد کرلیا ہے۔ یہ سونا انٹرنیشنل برینڈز کے نام سے فروخت کیا جارہا تھا جس کی متعدد شکایات پولیس کو موصول ہوئی تھیں ان شکایات پر پولیس نے سونے کا معائنہ کرنے کے لیے ایک مہم شروع کی جس کے دوران 26جیولرز کی
دکانوں سے بڑی تعداد میں جعلی سونا برآمد کیا گیا۔ابوظہبی پولیس کے اعلیٰ افسر بریگیڈیئر جنرل ڈاکٹر راشد محمد کا کہنا ہے کہ تاجروں نے دکانوں کے خفیہ خانوں میں جعلی سونا چھپا رکھا تھا اوراس سونے کو بین الاقوامی کمپنیوں کے جعلی ٹریڈمارکس کے ساتھ فروخت کیا جارہا تھا۔انہوں نے اس فراڈ میں ملوث تاجروں کا نام ظاہر نہیں کیا البتہ اتنا ضرور بتایا کہ اس جرم میں سونے کے کئی بڑے تاجر ملوث ہیں۔