جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

ہم پاکستان کو یہ چیز فروخت کرنا چاہتے ہیں، امریکہ نے حیرت انگیز پیشکش کردی

datetime 6  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) امریکہ کی کئی کمپنیاں پاکستان کو ا یل این جی برآمدکرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں ،پاکستان میں قائم امریکی سفارتخانہ کے کونسلر برائے اقتصادی امور ولیم چیپ لیتینن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ توانائی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی کئی کمپنیاں پاکستان کو ا یل این جی برآمدکرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں جبکہ پاکستان اس شعبے میں امریکہ کے ساتھ قریبی تعاون فروغ دے کر اپنے توانائی بحران پر بہتر طور پر قابو پا سکتا ہے۔ولیم چپ لیتینن نے کہا کہ امریکہ پاکستان کیلئے ایک بڑی ایکسپورٹ مارکیٹ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت بہتر ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یونائیٹڈا سٹیٹس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈولپمنٹ پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا رہی ہے جبکہ پاکستان نے امریکہ کی جی ایس پی سکیم سے کافی استفادہ حاصل کیا ہے کیونکہ پاکستان کی امریکہ کے ساتھ برآمدات کو فروغ مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے بہتر معاشی مفادات کے لئے امریکہ پاکستان کے ساتھ مسلسل قریبی روابط قائم کرنے کا خواہش مند ہے اور ان مقاصد کے حصول کے لئے دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید بہتر کرنے کی کوششوں میں ان کا سفارتخانہ چیمبر کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کیلئے تیار ہے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خالد اقبال ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلیم، توانائی، تجارت و سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں بہتر تعلقات پائے جاتے ہیں تاہم دونوں کی باہمی تجارت ابھی تک ان کی اصل صلاحیت سے کم ہے جس کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تجارت کو بہتر کرنے کیلئے دونوں ممالک نجی شعبوں کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جی ایس پی سکیم پاکستان کیلئے 2017تک ہے جس کی مدت میں مزید توسیع کی تا کہ نجی شعبہ اس سے بہتر فائدہ اٹھا سکے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی زیادہ سے زیادہ مصنوعات کو اپنی مارکیٹ میں آسان رسائی فراہم کرے تا کہ پاکستان کی برآمدات کو بہتر فروغ ملے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور امریکہ پاکستان کو اپنی زراعت کو جدید خطوط پر ترقی دینے کیلئے تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کی وجہ سے پاکستان میں کاروبار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں لہذا امریکہ کے سرمایہ کار سی پیک میں جوائنٹ وینچرز اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فارماسوٹیکل انڈسٹری کی ترقی کے پرکشش امکانات پائے جاتے ہیں لہذا امریکہ پاکستان میں اس شعبے کی جدید ریسرچ لیبارٹریاں قائم کرنے میں تعاون کرے۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر خالد ملک نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان متعدد شعبوں میں باہمی تعاون کے مواقع موجود ہیں لہذا باہمی تعاون کو بہتر کرنے اور دو طرفہ تجارت کو مزید ترقی دینے کی کوششوں میں دونوں مماک نجی شعبوں کی مدد کریں۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے نائب صدر طاہر ایوب نے کہا کہ امریکہ پاکستان کو زراعت کی جدید مشینری و ٹیکنالوجی اور مہارت منتقل کرے تا کہ ہماری زرعی پیداوار مزید بہتر ہو سکے۔

خالد جاوید، طارق صادق میاں اکرم فرید، میاں شوکت مسعود، ناصر قریشی، ظفر بختاوری، محمد اعجاز عباسی، شیخ عامر وحید اور دیگر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کو بہتر کرنے کیلئے مفید تجاویز پیش کیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…