اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پاک وہیلز اور پاک سوزوکی موٹرکمپنی لمیٹڈ کے درمیان معاہدہ

datetime 29  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) پاک وہیلز اور پاک سوزوکی موٹرکمپنی لمیٹڈ کے درمیان سوزوکی کی تصدیق کے ساتھ استعمال شدہ کاروں کی خرید و فروخت کے لیے مشترکہ طورپر ویب سائٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔سی ای او پاک وہیلز رضا سعید کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کے سب سے بڑے آٹو مینوفیکچرر کے ساتھ ویب سائٹ کے آغاز پر نہایت خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوزوکی گاڑیوں کی خرید و فروخت کے لیے صارفین کو آن لائن پورٹل کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

اس سہولت سے فوائد حاصل کرتے ہوئے صارفین کو پاک سوزوکی سے تصدیق شدہ گاڑیاں مصدقہ ڈیلرز پر دستیاب ہوں گی۔ اسی طرح خریداروں کو ان کی استعمال شدہ گاڑیوں کے بدلے نئی یا سوزوکی سے تصدیق شدہ گاڑیوں کی خرید یا ایکسچینج کیلیے ایک قابلِ بھروسہ تجارتی مارکیٹ دستیاب ہوگی۔ایگزیکٹو آفیسر مارکیٹنگ پاک سوزوکی موٹرکمپنی لمیٹڈ اعظم مرزا کا کہنا ہے کہ سوزوکی اور پاک وہیلز کے درمیان یہ شراکت داری اپنی نوعیت کی سب سے پہلی اور منفرد او ای ایم آن لائن پورٹل پارٹنرشپ ہے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…