اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح مشہور کمپنی شیل کے پٹرول ہائی آکٹین میں پانی کی ملاوٹ دکھائی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عسکری IV میں ایک خاتون کی گاڑی سڑک پر بند ہو نے کے باعث اسے یہ تشویش ہوئی کہ پٹرول میں ملاوٹ کی جا رہی ہے جس کو ثابت
کرنے کے لئے انہوں نے ایک ٹرانسپیرنٹ ٹیوب نما گلاس میں پٹرول ڈلوایا جس سے یہ واضح ہو گیا کہ ہائی آکٹین میں ملاوٹ کی جا رہی ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گئی تاہم ابھی تک حکومت کی طرف سے کوئی بھی ایکشن نہیں لیا گیا اور نہ ہی شیل کمپنی کی طرف سے کوئی موقف ابھی تک سامنے آیا ہے۔ آپ بھی یہ ویڈیو دیکھیں۔