منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

’’جے آئی ٹی کی منفی رپورٹ ‘‘ پاکستانی معیشت کو زبردست جھٹکا ۔۔ ملک کو کتنا بڑا نقصان ہو گیا ؟

datetime 11  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جے آئی ٹی رپورٹ کے پاکستان اسٹاک مارکیٹ پرمنفی اثرات دیکھے گئے جس کے باعث مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی ہے۔ گزشتہ روز پاناما کیس کی کارروائی میں تاخیر کی اطلاعات پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بڑے پیمانے پرسرمایہ کاری ہوئی تھی اور نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کی بڑی لہرکے بعد 100 انڈیکس میں 1052پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔

تاہم آج پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی دیکھی جارہی ہے اور ہنڈریڈ انڈکس میں کاروبار کے آغاز پر ٹریڈنگ کے دوران 1600 سے زیادہ پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس 45 ہزار کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔12 جون کو بھی وزیراعظم نوازشریف کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے روز بھی ہنڈرڈ انڈیکس 1855 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوا تھا۔واضح رہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے پاناما کیس پر سپریم کورٹ میں اپنی رپورٹ جمع کرادی ہے جس کے بعد عدالت عظمیٰ نے کیس کی اگلی سماعت پیر 17 جولائی تک ملتوی کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…