منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

ملک کی سیاسی صورت حال ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کوبڑا جھٹکا،انڈیکس میں زیادہ سے زیادہ کمی کا نیا ریکارڈ بن گیا

datetime 9  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ملک کی سیاسی صورت حال کی ناگفتہ بہ صورتحال کے باعث گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج اتار چڑھاؤ کا شکار رہی، ایک روز میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں زیادہ سے زیادہ کمی کا نیا ریکارڈ بھی بن گیا۔ سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 54ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کا آغاز ہی ریکارڈ مندی سے ہوا، پہلے روز ہی انڈیکس 19 سو پوائنٹ گر گیا،

تاہم سستے ریٹ پر شیئرز کی خریداری میں اضافے سے ہفتے کے باقی روز کبھی مندی کبھی تیزی رہی، ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس مجموعی طور پر 1 ہزار 343 پوائنٹ کی کمی سے 45 ہزار 222 پر بند ہوا، شئیرز کی مجموعی مالیت 242 ارب 67 کروڑ روپے کی کمی سے 92 کھرب 79 ارب 69 کروڑ روپے رہ گئی، کاروباری حجم میں بھی 22 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،، اور اوسطا روزانہ 16 کروڑ 59 لاکھ شئیرز کا کاروبار ہوا، ہفتے کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے شئیرز کی فروخت بھی جاری رہی۔ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 1500.48پوائنٹس کمی پر 45222.15کی انتہائی نچلی سطح پر آگیا۔ ہفتے کے دوران مارکیٹ میں سرگرم حصص کادائرہ کار 2425 کمپنیوں تک رہا جس میں 1643کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ 709کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی اور 73کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔چارروز مندی اورایک روز تیزی رہی۔ماہرین کے مطابق بیشتر حصص کی فروخت میں شدید دباؤ کے باعث سرمایہ کاروں نے حصص کی منافع کے حصول میں کم داموں فروخت کرکے پھنسے ہوئے سرمایہ کے انخلا میں سرگرم رہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں بیرونی سرمایہ کاری کے حجم میں 1 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، پانچ روز میں غیر ملکیوں نے تقریبا 6 کروڑ ڈالر کے شیئرز خریدیاور 7 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کے فروخت کیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…