جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

بڑی کامیابی،عالمی تجارتی تنظیم نے پاکستان کے حق میں فیصلہ سنادیا

datetime 7  جولائی  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) نے پاکستان کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے منرل پانی کی بوتلیں بنانے میں استعمال ہونے والے کیمیکل پولی ایتھائیلین ٹیری فلیٹ کی برآمد بارے یورپی کمیشن کے اقدام کو روک دیا اور یورپی کمیشن کے تلافی ڈیوٹی عائد کرنے کے اقدام کو عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے قواعد و ضوابط

کی خلاف ورزی قرار دے دیا ۔ عالمی تجارتی تنظیم نے واشگاف طور پر قرار دیا کہ پاکستان میں پی ای ٹی کے لاگو کردہ یورپی کمیشن کے اقدامات عالمی تجارت تنظیم کے زر اعانت اور تلافی کرنے کے ضوابط کے مطابق نہیں ہیں۔ جنیوا میں موجود تجارتی ماہرین نے جنیوا میں کئی جہتی فورم میں اسے پاکستان کی بہت بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا ہے، عالمی تجارتی تنظیم کے ایڈجوکیٹنگ پینل کی طرف سے گزشتہ روز اس ضمن میں رپورٹ جاری کی گئی تھی۔یورپی یونین نے 2010ء میں پاکستان پر تلافی کے بارے میں ڈیوٹی عائد کی تھی۔ اندازوں کے مطابق یورپی یونین کی طرف سے سات سال قبل لاگو کی گئی ڈیوٹی سے پاکستان کی کیمیکل انڈسٹری کو 300 ملین یوروز کا نقصان ہوا۔پاکستان نے اس غیر منصفانہ تجارتی پریکٹس کے خلاف 28 ارکان پر مشتمل یورپی کمیشن کے خلاف کیس دائر کیا تھا۔

بین الاقوامی تجارتی قانونی ماہرین نے اسے موجودہ حکومت کی بہت بڑی اقتصادی، سفارتی کامیابی قرار دیا ہے جس کے پاکستان کی دنیا بھر میں برآمد کو تحفظ دینے کے سلسلہ میں دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔پی ای ٹی کو بوتل گریڈ پولی ایسٹر چپ کہا جاتا ہے پی ای ٹی ایسی ڈسپوزایبل بوتلوں کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے جو کہ منرل واٹر اور مشروبات کیلئے استعمال ہوتی ہیں۔وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے وزارت تجارت کے ان حکام کی کاوشوں کو سراہا ہے جنہوں نے گزشتہ دو سالوں سے تنازعات نمٹانے والے بین الاقوامی فورم پر پاکستان کا کیس لڑا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ عالمی تجارتی تنظیم کے پینل کے فیصلہ سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوگا اور حکومت کو اسی قسم کی تجارتی پریکٹسز کی بنیاد پر پیش آنے والی رکاوٹیں دور کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔



کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…