اسلام آباد(آن لائن)کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج کے100 انڈیکس میں 2 ہزار 628 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے باعث مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 494 ارب کمی ہو گئی ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ہفتہ واراپ ڈیٹس جاری کردی گئی ہیں جن کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس نے 2 ہزار 793 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبارکیا اور 46 ہزار 858 پوائنٹس پر بند ہوا،
کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 49 ہزار 526 پوائنٹس رہی۔ سٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 1 ارب 27 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔ جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق رواں ہفتے کاروباری دنوں کے دوران سٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 494 ارب روپے کی کمی ہوئی جس کے باعث مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9364 ارب روپے ہوگئی۔